BREAD ROLL



اجزاء
ڈبل روٹی کے سلائس ---- چھ سے آٹھ عدد
بھرنے کا مصالحہ ----- ایک پیالی
کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے
بھرنے کا مصالح
1 - آلو کا بھرتہ
آلو (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- دو عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ------ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- دو کھانے کے چمچ
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ------ ایک سے دو عدد
2- بھنا ہوا قیمہ
قیمہ ----- 200 گرام
نمک ---- حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں-
دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-
آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-
بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-
ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں-
کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں
Share this video :

0 comments :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Aworkzone | Aworkzone
Copyright © 2013. Apna Food Tv - All Rights Reserved
Creating Website Published by Aworkzone
Proudly powered by Aworkzone