Home » » CHICKEN COCONUT SOUP

CHICKEN COCONUT SOUP



INGREDIENTS
کوکونٹ ملک ۔۔ تین پیالی
سبزیوں کی یخنی ۔۔ تین پیالی
لیموں کے پتے ۔۔ چھ عدد
تازہ ادرک ۔۔ تین ٹکڑے
لیموں کا رس ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
براؤن شوگر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
فش سوس ۔۔ دو کھانے کے چمچے
بھنی مرچ کا پیسٹ ۔۔۔ دو چائے کے چمچے
لیمن گراس ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ( کٹی ہوئی)
مڑغی کی بوٹیاں ۔۔ 400 گرام (بغیر ہڈی)
مشرومز سلائس ۔۔ ایک پیالی
بے بی کورنز ۔۔ آدھا پیالی
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
تازہ بیزل ۔۔ سجاوٹ کے لئے
METHOD
ایک گہرے پین میں کوکونٹ ملک اور سبزیوں کی یخنی ملا کر گرم کریں، جب ابال آجائے تو لیموں کے پتے، ادرک، لیموں کا رس، فش سوس، چینی، مرچ پیسٹ اور لیمن گراس ڈال دیں۔ پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں پھر گوشت، بےبی کورنز اور مشرومز بھی سوپ میں شامل کردیں اور مزید پانچ منٹ پکنے دیں۔ اب اس سوپ کو چکھ کر دیکھیں کہ اگر لیموں، چینی یا فش سوس کم لگے تو اضافہ کر دیں۔ ڈش میں نکال لیں، نمک چھڑک کر اور تازہ بیزل سے سجا کر پیش کریں۔
Share this video :

0 comments :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Aworkzone | Aworkzone
Copyright © 2013. Apna Food Tv - All Rights Reserved
Creating Website Published by Aworkzone
Proudly powered by Aworkzone